حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی
حیدرآباد(گردوپیش :
سینئرصحافی نصراللہ گڈانی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری،کوئٹہ پریس کلب میں تالہ بندی اور حکومت پنجاب کی جانب سے صحافیوں کا گلا کھونٹنے کیلئے لائے جانے والے کالےقانون کے خلاف حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو ریڈیوپاکستان سے حیدرآباد پریس کلب سے ہوتے ہوئی یونین کے دفترگول بلڈنگ پہنچی ریلی کی قیادت حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر لالہ مرزاخان سابق نائب صدر پی ایف یوجے عبدالحفیظ عابد نائب صدر حیدرآبادیونین آف جرنلسٹس دستور شمشیر علی خاصخیلی۔جنرل سیکرٹری عارف حسین قریشی خازن وسیم شیروانی جوائنٹ سیکرٹری یوسف علی قریشی ۔ممبر ایف ای سی تجمل حسین خان سابق صدر حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور راحت کاظمی سیکرٹری اطلاعات اقبال پرویزخان۔مسلم لیگ فنکشنل حیدرآباد کے سیکرٹری رفیق مگسی ۔سینئر صحافی عبدالغفار انجم احتشام ملک ٹنڈوالہیار یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر سلیمان سینھڑو سہیل شکیل خان ممبرگورننگ باڈی نوید احمد فاروقی بیوروچیف میٹرو نیوز نوجوان صحافی عمران خان سمیت دیگر نے کی،ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقرین نے کہاکہ پنجاب حکومت کی جانب سے صحافیوں کا گلا گھونٹنے کیلئے کالا

قانون لایاجارہاہے جوہمیں منظور نہیں ہے اس قانون کے نافظ ہونے کے بعد صحافیوں کیلئے مزید مشکلات پیدا ہونگے
انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت صحافیوں کیلئے آسانیاں پیداکرنے کے بجائے انکے راستے میں کانٹے بچھارہی ہے جس کو ہم مسترد کرتے ہیں اور مزاہمت کااعلان کرتے ہیں۔سینئرصحافیوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں گھوٹکی میں صحافی نصراللہ گڈانی کو شھید کردیاگیاجسکے قاتل ابھی تک آزاد گھوم رہے ہیں

یونین کے رہنماوں نے کہاکہ سندھ حکومت فوری طور نصراللہ گڈانی کے قاتلوں کو گرفتارکرکے انکے بچوں کوتحفظ فراہم کرے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی عبدالحفیظ عابد نے کہاکہ یہ بات قابل تحسین ھے کے الخدمت کی جانب سے یہ اعلان کیاگیاہے کہ شہید صحافی نصراللہ گڈانی کے بچوں وہ تاحیات پرورش کریں گے۔اس موقع پریونین کے رہنماؤں نے کہاکہ گزشتہ دنوں ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سےکوئٹہ پریس کلب کے گیٹ کو تالا لگایاگیاتھا بعدازاں یہ کہاگیاکہ وہ اس واقعہ سے لاعلم ھے ۔یونین کے رہنماوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کا یہ اقدام دراصل صحافیوں کو یہ دیکھاناتھاکہ ہم ایسا بھی کرسکتے ہیں یونین ایسے عمل کی مزمت کرتی ھے ضلعی انتظامیہ ایسے ہتھکنڈوں سے دور رہے، مسلم لیگ فنکشنک کے ضلعی رہنما رفیق مگسی نے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت پنجاب جب اپوزیشن میں تھے توکہاکرتے تھے کہ ہم صحافیوں کیلئے آسانیاں پیداکریں گے لیکن افسوس کہ اب وہی لوگ صحافیوں کیلئے کالے قانون بنارہے ہیں انہوں نے کہاکہ جب بھی صحافی برادری کے ساتھ نارواسلوک ہوگا فنکشنک لیگ انکے شانہ بشانی کھڑی ہوگی۔یونین نے مطالبہ کیاھے کہ پنجاب اور وفاقی حکومتیں صحافیوں کےرائے اظہارکی رہ میں رکاوٹ نہ بنیں دوسری صورت میں صرف صحافی تنظیمیں نہیں بلکہ صحافیوں کے ساتھ سیاسی سماجی تنظیمیں بھی حتجاج کاراستہ اختیارکریں گی۔




