Uncategorized پاکستان

حیدرآباد: تحریک لبیک پاکستان کےوفد کا (ایچ یوجے)کے دفترکا دورہ نومنتخب باڈی کو مبارکباد

حیدرآباد(گردوپیش) حیدرآبادیونین آف جرنلسٹس دستور کے سینئررہنماعبدالحفیظ عابد نے کہاہے کہ اس وقت دینی جماعتوں کو چاہئے کہ وہ ملک کے خاطرجمع ہوکرملک اور قوم کی درست رہنما ئی کریں ،انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتیں اس بات کی زمدارہیں کہ وہ عوام میں بیداری پیداکریں

وہ تحریک لبیک پاکستان کے وفدسے اظہار خیال کر رہے تھے ،تحریک لبیک پاکستان کا وفد ہفتہ کے شام حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور کی نومنتخب باڈی کو مبارکباد پیش کرنے کیلئے یونین کے دفتر گول بلڈنگ پہنچا تھا،وفد نے نومنتخب صدر راحت کاظمی،یونین کے سینئر رہنما وممبر گورننگ باڈی عبدالحفیظ عابد،سینئر نائب صدرنصیر راہی ،نائب صدر خالد شیخ،جنرل سیکرٹری لالہ مرزاخان جوائنٹ سیکرٹری وسیم محمود شیروانی ،خازن محمد عارف قریشی،ممبر گورننگ باڈی احتشام ملک اورشاہد حفیظ کو پھولوں کے ہار پہنائیں اور گلدستے پیش کیئے

اعبدالحفیظ عابد نے کہا کہ سیاستدانوں کو چاہئے کہ وہ عوام میں بیداری پیدا کریں اورعوام کو بھی چاہئے کہ وہ درست قیادت کا انتخاب کریں لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ عوام حقیقی جمہوریت پسندوں کا انتخاب نہیں کرسکتی ہے،انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو بھی چاہئے کہ جو نعرہ وہ الیکشن میں لگاتے ہیں اقتدارمیں آکر انہیں پورا کریں،

تحریک لبیک کے صوبائی رہنماایڈوکیٹ سلیمان سروری نے کہا کہ صحافیوں اورسیاستدانوں کا چولی اور دامن کا ساتھ ہے اوراس اتحاد کوقائم رہناچاہئے اس موقع پرتحریک لبیک پاکستان کے ضلعی ناظم اعلیٰ عبدالقادر ملکانی،محمد زمان ضلعی نائب امیر،رابطہ سیکریٹری محمد عمر چشتی،ضمعی سیکریٹری نشرواشاعت فرخ نقشبندی بھی موفود تھے ،

اس موقع پر صدرراحت کاظمی اورجنرل سیکرٹری لالہ مرزاخان نے کہاکہ حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور صحایوں کی وہ واحد تنظیم ہے جو حیدرآباد میں گزشتہ کئی دھایوں سے صحافیوں کے حقوق کیلئے مضبوط آواز بلند کرتی آرہی ہےاورانکے حقوق کی جنگ لڑرہی ہے ،

girdopesh

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی